متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کا نیا ریکارڈ قائم

0
25

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کا نیا ریکارڈ قائم ،اماراتی ایئر لائن سے 2025 کے دوران 22.4 ملین مسافروں نے سفر کیا ،جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ 21 فیصد اضافہ ہے۔
ترجمان ایئر لائن کے مطابق پورے سال کیلئے مسافر لوڈ فیکٹر 88.3 فیصد رہا، جو 2024 کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے، جبکہ ایئرلائن نے سال کا اختتام بہترین انداز میں کیا، دسمبر میں 2.2 ملین مسافروں نے سفر کیا، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران مسافر لوڈ فیکٹر 87.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔اتحاد ایئرویز کا آپریٹنگ بیڑا 127 طیاروں پر مشتمل ہے، جس میں 2025 کے دوران 29 نئے طیاروں کو شامل کیا گیا ، یہ ایئرلائن کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیڑے میں سب سے زیادہ توسیع ہے۔
ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انتونوالدو نیوس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2025 ایئر لائن کیلئے ترقی کیلئے اچھا سال ثابت ہوا، 22 ملین سے زیادہ مسافر مستفید ہوئے، جو ایئرلائن کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے، جبکہ اس وقت 127 طیاروں پر مشتمل تاریخ کا سب سے بڑا بیڑا اتحاد ایئر ویز کو ابوظبی میں مزید مسافروں کا خیرمقدم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

Leave a reply