اے آئی نیل پالش: چند لمحوں میں فیشن بدلنے والی ٹیکنالوجی متعارف

0
27

خوبصورتی اور اے آئی ٹیکنالوجی کاحسین امتزاج،اے آئی نیل پالش، چند لمحوں میں ناخنوں کا انداز بدلنے والی ٹیکنالوجی متعارف،امریکی کمپنی ’’آئی پالش‘‘ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نیل پالش کِٹ متعارف کروا دی ،جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس نئی کِٹ کے ذریعے اب دن، شام یا پارٹی کے مطابق رنگ منتخب کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ نیلا، سرخ یا کوئی بولڈ شیڈ، سب کچھ فوری طور پر ممکن ہے، وہ بھی نیل پالش ریمور کے جھنجھٹ یا خشک ہونے کے انتظار کے بغیرہے۔
کمپنی کے مطابق یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک سمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس منفرد ٹیکنالوجی میں ناخنوں کو ایک خاص میجک وینڈ میں رکھا جاتا ہے، جہاں چند لمحوں کے اندر رنگ بدلتا ہوا نظر آتا ہے۔
صارف اپنی پسند کے مطابق اس رنگ کو منٹوں، گھنٹوں یا کئی دنوں تک برقرار رکھ سکتا ہے اور جب دل چاہے دوبارہ نیا رنگ منتخب کر سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانیوالی اس کِٹ میں تمام ضروری اشیا، جن میں مختلف سائز کے پریس آن ناخن، جادوئی وینڈ، بونڈنگ گلو، تیزی سے خشک ہونیوالی ٹاپ کوٹ اور ناخنوں کی تیاری کے بنیادی آلات جیسے کیوٹیکل پشر، بفر اور وائپ شامل ہیں۔موبائل ایپ کے ذریعے رنگوں کا انتخاب نہایت آسان رکھا گیا ہے۔
آئی پالش کا دعویٰ ہے کہ یہ ناخن غیر زہریلے ہیں اور روزمرہ استعمال کیلئے محفوظ ہیں۔یہ جدید اے آئی نیل پالش کِٹ 95 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ اضافی ناخنوں کے سیٹ کی قیمت 6 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یوں اب خواتین کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت ناخنوں کا رنگ بدلنا چند لمحوں کا کھیل بن گیا ہے۔

Leave a reply