مغربی ہواؤں کا نظام داخل : ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

0
29

پاکستان میں مغربی ہواؤں کا نظام داخل، پنجاب کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، بارش برسانے والا سسٹم پنجاب کے میدانی علاقوں کی بجائے ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے، جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

Leave a reply