سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
30

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں3700روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 4 لاکھ82ہزار462 روپے پرآگیا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت3172 روپے کی کمی سے4 لاکھ13 ہزار 633روپے ہوگئی۔
اُدھربین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 37ڈالرکمی سے4601ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کی کمی سے 9425 روپےپر آگئی،جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت129 روپے کی کمی سے 8080روپے ہوگئی ۔اورعالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 89.50ڈالرپرپہنچ گئی۔

Leave a reply