کیا نئی کرنسی کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں؟

0
61

نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آ گئی، نئے نوٹ آنے کے بعد بھی پرانے کرنسی نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے بلکہ مرحلہ وار ختم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ پلاسٹک کرنسی نوٹ متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پرانے نوٹ ایک مخصوص مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے اور انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن دی جائے گی، جس کے دوران شہری اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔
نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ رواں سال 2026 کے دوران مارکیٹ میں آ جائیں گے۔ملک میں اس وقت تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے مالیت کی کرنسی گردش میں ہے۔

Leave a reply