قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی اپوزیشن لیڈرکی تقرری پرمشاورت شروع

0
19

سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی اپوزیشن لیڈرکی تقرری پرمشاورت کاعمل شروع ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کی تقرری کےبعدسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری کانوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سیکرٹری سینیٹ اورمتعلقہ حکام مشاورت میں شریک ہوئےجبکہ قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیاجارہاہے۔
پی ٹی آئی نےسینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس کواپوزیشن لیڈر نامزدکیاہے۔
واضح رہےکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست 5 اگست 2025 کو اس وقت خالی ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

Leave a reply