سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

0
26

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف،یو بی ایل نے اپنی آٹو فنانسنگ سکیم UBL Drive کے تحت سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف کروادی ، جس کے تحت صارفین گاڑی کو آسان ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
اس آفر میں ریزیڈیول ویلیو (RV) فنانسنگ کا آپشن بھی شامل ہے، جس کے باعث کم ماہانہ ادائیگی کے ساتھ گاڑی حاصل کرنا ممکن ہو گا۔
یو بی ایل کے مطابق یہ سہولت سوزوکی سوئفٹ کے تمام ویریئنٹس پر دستیاب ہے، جن میں سوئفٹ GL مینوئل اور دیگرویریئنٹس شامل ہیں۔ گاڑیوں کی قیمتیں تقریباً 44 لاکھ 60 ہزار روپے سے 47 لاکھ 66 ہزار روپے کے درمیان ہیں، جبکہ خریدار مختلف ایکویٹی کنٹری بیوشن آپشنز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، جو تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
یو بی ایل کے مطابق سٹینڈرڈ فنانسنگ سٹرکچر میں ماہانہ اقساط تقریباً ایک لاکھ 3 ہزار روپے تک ہیں، جبکہ RV پلان میں کم ماہانہ ادائیگی کے بدلے مدت کے اختتام پر ایک بڑی رقم ادا کرنا ہوگی۔درخواست دینے کیلئے صارفین یو بی ایل ڈرائیو پورٹل وزٹ کرسکتے ہیں، یہ آفر محدود مدت اور منتخب برانچز پر دستیاب ہے، جبکہ قیمتوں اور شرائط میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔

Leave a reply