پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، چیف سیکرٹری طلب

0
37

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر جاری نوٹس کے مطابق چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ،الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے پر سماعت مقرر کر دی ۔
پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو 13 اکتوبر 2025ء کو دی گئی یقین دہانی کے باجود حلقہ بندی رولز، کنڈکٹ آف الیکشن رولز، لوکل ایریاز کی ڈیمارکیشن، یونین کونسلوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور تصدیق شدہ نقشہ جات 10جنوری تک مہیا نہیں کیے گئے۔

Leave a reply