پی سی بی کاپی ایس ایل کےانتظامی ڈھانچےمیں تبدیلی کااعلان

0
20

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےپی ایس ایل کےانتظامی ڈھانچےمیں تبدیلی کااعلان کردیا۔
انتظامیہ کےمطابق پاکستان سپرلیگ کےگیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائےآکشن سےہوگی،آکشن سےٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کوزیادہ کمائی کاموقع ملےگا،کھلاڑیوں کوبہتر معاوضہ حاصل کرنےکے مواقع بھی میسرآئیں گے۔
انتظامیہ کاکہناہےکہ مینٹور،برانڈایمبسیڈراوررائٹ ٹومیچ قوانین کوختم کردیاگیا، آکشن سےقبل ہرفرنچائز کو مجموعی طورپرچارکھلاڑی ریٹین کرنےکی اجازت ہوگی،ہرکیٹیگری میں زیادہ سےزیادہ ایک ہی کھلاڑی رکھاجاسکےگا۔
انتظامیہ کابتاناہےکہ دونوں نئی ٹیموں کوبھی آکشن سےقبل4،4کھلاڑی منتخب کرنےکاموقع دیاجائےگا، ہرفرنچائزکوایک بین الاقوامی کھلاڑی کوڈائریکٹ سائن کرنےکی اجازت دی جائے گئی ۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل میں دونئی ٹیموں میں شمولیت کےبعدپاکستان سپرلیگ میں ٹیموں کی تعدادآٹھ ہوگئی ہے۔

Leave a reply