جلد اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

0
21

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہمیں بتایا گیا ہے آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ عمران خان نےدونوں رہنماؤں کوقائدحزب اختلاف کےطورپرنامزدکیا۔اس لیے دونوں کا ہو جائے تو بہتر ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جے یو آئی کہہ رہی ہے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نواز شریف کے کہنے پر ہوا؟
جواب میں بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ قائدحزب اختلاف کانوٹیفکیشن سپیکرکی صوابدیدہےجوانہوں نے کر دیا، جس کسی نےبھی اپوزیشن لیڈرکانوٹیفکیشن کروایا،ہماری کوشش تھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو ۔ میرے خیال میں نوٹیفکیشن سپیکر قومی اسمبلی نے کیا اور ہم ان کے مشکور ہیں۔

Leave a reply