علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

0
21

علامہ راجاناصرعباس کوسینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقررکردیاگیا، اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےعلامہ راجا ناصر عباس کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نےرولنگ دی کہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں 22 ارکان کی حمایت حاصل۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن قائم مقام سیکرٹری سینیٹ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی علامہ راجا ناصرعباس اورارکان سینیٹ کوبھی بھجوا دی گئی۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پارلیمانی لیڈر کو قائد حزب اختلاف کی نشست پر بٹھایا گیا ، توقع رکھتےہیں کہ اختلاف اپنی جگہ ماحول کو ٹھیک رکھا جائے گا۔
واضح رہےکہ چندر وزقبل قومی اسمبلی میں محمودخان اچکزئی کوقائدحزب اختلاف مقررکیاگیاتھا۔

Leave a reply