سانحہ گل پلازہ:جاں بحق افرادکی تعداد26ہوگئی،حادثےمیں تاحال83لاپتہ

0
22

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افرادکی تعداد26ہوگئی جبکہ حادثےمیں تاحال 83افرادلاپتہ ہیں۔

کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتےتیسری منزل تک پھیل گئی ،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ریسکیوٹیموں کی طویل جدوجہدکےبعد36گھنٹےبعدآگ پرقابوپایاگیا۔
گل پلازہ آتشزدگی میں ابھی تک 26خاندانوں کےچراخ گل ہوگئے۔ اور سانحہ میں 1200دکانداربھی متاثرہوئے۔
سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ2مزیدافرادکےاہلخانہ نےانتظامیہ سےرابطہ کرلیا۔
انتظامیہ کاکہناہےکہ سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ افرادکی تعداد83ہوگئی۔
دوسری جانب امدادی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہےجس میں گل پلازہ کی چھت کی پارکنگ سے17 گاڑیاں ،12موٹرسائیکل اورایک رکشہ نکال لیاگیا،گل پلازہ کی عمارت میں موجودچاروں جنریٹرزکونکال لیاگیا۔

Leave a reply