ٹویوٹا کی مقبول گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟

0
35

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،ٹویوٹا کی مقبول گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی۔
پاک وہیلز کے روح رواں سنیل منج نے ٹویوٹا کی عوام میں مقبول گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی کی بڑی وجہ بتا دی۔ سنیل منج کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے باعث فارچیونر گاڑی کی قیمت میں تقریباً 15 لاکھ روپے کا فرق پڑا ہے، جبکہ باقی 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن میں سے کم کیے، ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی اس وقت ہر جگہ زیر بحث ہے اور آٹو انڈسٹری میں اسے ایک غیر معمولی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مقبول آف روڈ سپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جو حالیہ برسوں میں کسی بھی بڑی کارساز کمپنی کی جانب سے کی جانیوالی سب سے بڑی قیمت میں کمی قرار دی جا رہی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ٹویوٹا فارچیونر جی کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 25 لاکھ روپے زیادہ تھی،اسی طرح ٹویوٹا فارچیونر وی کی قیمت میں 25 لاکھ 70 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Leave a reply