وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیوس میں مصروف دن، عالمی اقتصادی فورم کے مختلف سیشنز میں شرکت

0
23

وزیراعظم شہباز شریف آج ڈیوس میں مصروف دن گزاریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عالمی اقتصادی  فورم کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان پویلین میں پاتھ فائنڈرز گروپ کے ایونٹ میں شرکت کریں گے اور عالمی اقتصادی فورم کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جبکہ وہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔

Leave a reply