ڈیرل مچل نےویرات کوہلی سےپہلی پوزیشن چھین لی،آئی سی سی کی پلیئرزریکنگ جاری

0
17

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےپلیئرزکی ریکنگ جاری کردی،ون ڈے بیٹرزمیں ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سےپہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کےمطابق نیوزی لینڈکےڈیرل مچل ون ڈےکےنمبرون بیٹربن گئے، بھارت کےویرات کوہلی کو دوسرےنمبرپرجاناپڑا،جبکہ افغانستان کےابراہیم زدران تیسرےنمبرپرآگئے،بھارتی روہت شرما نے چوتھا نمبرسنبھال لیا۔
آئی سی سی ریکنگ کےمطابق پاکستان کےمایانازبلےبازبابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرارجبکہ سلمان علی آغاایک درجےترقی کےبعد16ویں پوزیشن پرآگئے، محمد رضوان 23ویں اورفخرزمان نے 27ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ریکنگ کےمطابق بولنگ میں افغانستان کےراشدخان2درجےترقی کے بعد دوسرےنمبرپرآگئے،پاکستان کےاسپنرابراراحمدکی5ویں پوزیشن برقرارہے،ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کھلاڑی ابھیشک شرماکاپہلا اور صاحبزادہ فرحان کا5واں نمبربرقرارہے۔

Leave a reply