حکومت نےکب عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکیلئےایکس کولکھا، تفصیلات سامنےآگئیں

0
22

حکومت نےکب عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکیلئےایکس کولکھا، تفصیلات سامنےآگئیں۔
عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بندکرانےکیلئےحکومت کی ساڑھے3سال سے کوششوں کاانکشاف ہواہے۔
رپورٹ کےمطابق 21اگست2022کوپی ٹی اےنےعمران خان کااکاؤنٹ بندکرنےکیلئےایکس کولکھا،توشہ خانہ،سائفر،عدت کیس سزاؤں کاحوالہ دیکر18اپریل 2024کوایکس کولکھاگیا،27نومبر2025کوعمران خان کی 47ٹوئٹس بلاک کرنےکےلئےایکس کولکھاگیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ساڑھے3سال میں3مرتبہ پی ٹی اےنےلکھالیکن ایکس نےدرخواست مسترد کی،27 نومبر2025کی47ٹوئٹس بلاک کی درخواست میں ایکس نےایک ٹوئٹ بلاک کی،پی ٹی اےنےسوشل میڈیاکمپنیزکوپاکستان میں اتھارٹی کےساتھ رجسٹرڈکرنےکاکہا۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ سوشل میڈیاکمپنیزنہ رجسٹرڈہوئیں نہ ہی پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقررکیاگیا، سوشل میڈیاکمپنیزاپنےممالک میں رجسٹرڈہیں دوسرےممالک کےقوانین کی پابندنہیں سمجھتیں،سوشل میڈیا کمپنیزدوسرےممالک کی شکایات بھی اپنےقوانین کےمطابق دیکھتی ہیں،عمران خان اکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست پررپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

Leave a reply