صدرمملکت نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں مختلف بلز کی منظوری لی جائے گی۔
واضح ر ہےکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیپلزپارٹی کی ناراضگی کے باعث ملتوی کردیا گیاُتھا۔















