محفوظ بسنت: لاہور میں 100 سیفٹی کیمپس قائم، شیشہ اور کیمیکل ڈور پر مکمل پابندی

محفوظ بسنت کےلئے لاہور میں 100 سیفٹی کیمپس قائم کردئیےگئےجبکہ شیشہ اور کیمیکل ڈور پر مکمل پابندی عائدہوگی۔
لاہور میں محفوظ بسنت کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے100سیفٹی کمیپس قائم کردئیےہیں۔
موٹر سائیکل سواروں کی جان کی حفاظت کے لیے شہر بھر میں 100 روڈ سیفٹی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ان کیمپس سے 10 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان کیمپس کے ذریعے روزانہ تقریباً 50 سے 60 ہزار موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں تاکہ گردن پر ڈور پھرنے کے حادثات سے بچا جا سکے۔ ان سیفٹی راڈزپرساڑھے11کروڑکےاخراجات آئیں گے۔
بسنت کا میلہ 6، 7 اور 8 فروری کو صرف ضلع لاہور کی حدود میں منایا جائے گا۔
پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری سے 8 فروری تک ہوگی۔
شیشہ، کیمیکل اور دھاتی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
انتظامیہ نے شہر کو خطرات کے لحاظ سے ریڈ، ییلو اور گرین تین زونز میں تقسیم کیا ہے۔
اندرون لاہورسمیت48علاقےریڈزون میں شامل ہیں،ییلوزون میں اچھرہ سمیت32علاقےشامل جبکہ گرین زون میں لبرٹی سمیت20علاقےشامل اورتینوں زونزکی شاہراوں پر100روڈسیفٹی کیمپس فعال ہوں گے۔
بسنت کے ایام میں شہریوں کے لیے فری رائیڈ سروس اور 5000 سے زائد رکشوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
بسنت کے دوران پتنگ بازی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔















