سمرتی مندھانا اور پالاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کی وجوہات سامنےآگئیں

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کی وجوہات سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
گزشتہ دسمبر میں شادی منسوخ ہونے کے بعد اب اس معاملے سے جڑی نئی تفصیلات منظرِ عام پر آ رہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تازہ انکشافات کے مطابق شادی کی تقریبات کے دوران ہی سمرتی مندھانا کو دھوکے کا سامنا کرنا پڑا۔ خود کو سمرتی مندھانا کا بچپن کا دوست بتانے والے اداکار و پروڈیوسر ودیان مانے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ نومبر 2025 میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔














