برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
12

برفباری کے بعد سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے برفباری بھی جاری ہے، لہٰذا پہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ساہیوال میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، خانپور، ملتان، جھنگ، بہاولپوراور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔جبکہ شام یا رات میں راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور، چنیوٹ اور شیخوپورہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بادل برسنےکی توقع ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں بعد ازدوپہر بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ دیر، چترال، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اُدھربٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیا ت کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بارش کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کابتاناہےکہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، چمن، پشین اورقلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، قلعہ سیف اللہ،نوشکی، ہرنائی،ژوب،قلات،بارکھان میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ سبی، لورا لائی، بولان، مستونگ، جھل مگسی میں بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے، شیرانی، تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

Leave a reply