ہانگ کانگ کے لیجنڈری مارشل آرٹس اداکار سیو لونگ لیونگ چل بسے

0
12

ہانگ کانگ کے لیجنڈری مارشل آرٹس اداکار اور اسٹنٹ مین سیو لونگ لیونگ 77 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
سیو لونگ لیونگ کو1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ہانگ کانگ کی مارشل آرٹس فلموں کے سنہرےدور کے ایک اہم ستارے کے طور پر جانا جاتا تھا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسٹنٹ مین کے طور پر کیا اور پھر جلد ہی ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ وہ اپنی بہترین ککنگ تکنیک اور پھرتی کے لیے مشہور تھے۔
سیو لونگ لیونگ نے کئی کلاسک مارشل آرٹس فلموں میں کام کیا اور بروس لی (Bruce Lee) کے دور کے بعد ہانگ کانگ سینما کو سہارا دینے والے اہم اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
ان کی وفات پر مارشل آرٹس فلموں کے مداحوں اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اور انہیں ایک ایسے فنکار کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جس نے ایکشن سینما پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

Leave a reply