2026 میں بائیوٹیکنالوجی کا مستقبل بدلنے والی تین اہم ٹیکنالوجیز

0
18

2026 میں بائیوٹیکنالوجی کا مستقبل بدلنے والی تین اہم ٹیکنالوجیزکون سی ہیں؟
ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے مطابق یہ تینوں ٹیکنالوجیز 2026 میں بایوٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی سمت دیں گی۔
ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو نےرواں سال کیلئے اپنی سالانہ فہرست ٹین بریک تھرو ٹیکنالوجیز( Ten Breakthrough Technologies) جاری کر دی۔سالانہ فہرست میں ایسی جدید ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں، جو آنیوالے برسوں میں دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ان میں توانائی، مصنوعی ذہانت، خلائی تحقیق کے ساتھ بائیوٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے کی انقلابی ایجادات بھی شامل ہیں۔
بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں 2026 کیلئے تین ایسی ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا گیا ہے، جو طبی سائنس، انسانی جینیات اور اخلاقی مباحث کو نئی سمت دے سکتی ہیں۔پہلی انقلابی بائیو ٹیکناجی ذاتی نوعیت کی جین ایڈیٹنگ،بیس ایڈیٹڈ بیبی ہے، جس سے مستقبل میں بیماریوں سے پاک اور صحت مند بچے پیدا ہوں گے۔دوسری انقلابی بائیو ٹیکنالوجی معدوم جینز کی بحالی کی تکنیک ہے،اس سلسلے میں گزشتہ برس کے دوران بائیوٹیک کمپنی کولوسل بائیو سائنسز( Colossal Biosciences) نے توجہ حاصل کی، جس کا مقصد معدوم ہو چکی انواع کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
تیسری انقلابی بائیو ٹیکنالوجی ایمبریو سکورنگ، یعنی مستقبل کے بچے کا انتخاب ہے۔یہ ٹیکنالوجی اگرچہ اخلاقی تنازع کا شکار ہے، اس کے باوجود نیو کلئس( Nucleus ) کمپنی جیسے ادارے والدین کو بہترین بچہ منتخب کرنےکی پیشکش کر رہے ہیں، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

Leave a reply