وزیراعلیٰ نےہرضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرقائم کرنےکی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہرضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرقائم کرنےکی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلےکیےگئے۔
اجلاس میں ہرڈی ایچ کیومیں نیورالوجسٹ اورپیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنےکافیصلہ کیاگیا،جبکہ وزیراعلیٰ نےہرضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرقائم کرنےکی منظوری دےدی۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ ہرضلع میں ایک ڈاکٹراورنرس کوفوری تین ماہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے۔
اس موقع پرمریم نوازنےفوری طورپراسٹروک پیشنٹ کیلئےٹیلی میڈسن پروجیکٹ شروع کرنےکاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےاسٹروک مینجمنٹ سینٹرکیلئےنرسزٹریننگ پروگرام شروع کرنےکی ہدایت کی اور فالج کےعلاج کیلئےآگاہی مہم شروع کرنےکی ہدایت بھی دی۔
اجلاس کوپمزکےنیورالوجسٹ ڈاکٹرقاسم بشیرنےاسٹروک مینجمنٹ پروگرام پربریفنگ دی۔جس میں کہاگیاکہ 25سال سےزائدالعمرہر4میں سےایک شخص کوفالج کاخطرہ ہوتاہے،فالج کےپری ہاسپٹل اورپوسٹ ہاسپٹل کیئرکیلئے آگاہی اورٹریننگ لازمی ہے۔
اجلاس سے گفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ فالج کےعلاج کیلئےگولڈن آورزکیلئے اہمیت مسلمہ ہے،آگاہی مہم خودلیڈکروں گی،پنجاب کے ہرچلڈرن ہسپتال میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹربنائیں گے،چاہتےہیں کہ کسی مریض کوعلاج کیلئےبڑےشہرنہ جاناپڑے۔















