پی ٹی اےنےغیرفعال موبائل سمزکی بندش کےبارےمیں خبردارکردیا

0
7

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے6ماہ سےغیرفعال موبائل سمزکی بندش کےبارےمیں خبردارکردیا۔
پی ٹی اےکےمطابق ٹیلی کام آپریٹرزکو6ماہ سےاستعمال نہ کی جانےوالی سمزکی بندش کااختیارہے،جن سمزکا180روزسےکال یامیسج اورانٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا بندکردی جائیں گی،غیرفعال سمزبندکرکےوہ نمبرکسی دوسرےصارف کوجاری کردیاجائےگا، سم کسی دوسرےصارف کوجاری ہونےکےبعداس پرقانونی دعویٰ باقی نہیں رہتا۔
ترجما ن پی ٹی اے کاکہناہےکہ آپریٹرکودرخواست یاای میل کرکےسم کی مخصوص مدت کیلئےملکیت برقراررکھی جاسکتی ہے،صارفین ممکنہ پریشانی سےبچنےکیلئےاپنی سمزکاذمہ داری سےاستعمال جاری رکھیں۔

Leave a reply