میمزبنانا ہوا آسان :گوگل فوٹوز پر صارفین کیلئے دلچسپ تفریحی فیچر متعارف

0
7

گوگل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،اب میمزبنانا ہوامزید آسان ،گوگل فوٹوز پر صارفین کیلئے دلچسپ تفریحی فیچر متعارف،گوگل کی مشہور فوٹو سٹوریج سروس گوگل فوٹوز ایپ میں ایک نیا جنریٹو اے آئی فیچر ’’می میمی ‘‘متعارف کروایادیا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی تصاویر لیکر انہیں مزاحیہ میمز کی شکل دے سکیں گے، جس سے گوگل فوٹوز ایپ میں تخلیقی اور دلچسپ تجربہ ممکن ہو جاتا ہے۔
گوگل فوٹوز پرمیم بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ صارف پہلے ایک میم سٹائل ٹیمپلیٹ منتخب کرے گا یا اپنی پسند کا ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرے گا، پھر اپنی تصویر شامل کرے گا اور گوگل کی اے آئی اس کا استعمال کرتے ہوئے مزاحیہ تصویر تیار کرے گا۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر تجرباتی ہے، یعنی بعض اوقات نتیجہ بالکل اصلی تصویر جیسا نہیں ہو سکتا، تاہم بہتر نتائج کیلئے صاف، روشن اور سامنے والی تصویر استعمال کرنا ضروری ہے۔
یہ فیچر فی الحال امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے دستیاب ہے اور گوگل فوٹوز میں کریئیٹ ٹیب کے اندر دکھائی دے گا۔ میم تیار ہونے کے بعد اسے محفوظ، شیئر یا دوبارہ تخلیق بھی کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر صارفین کو صرف یادیں ذخیرہ کرنے تک محدود رکھنے کی بجائے تصویروں کے ساتھ کھیلنے اور مزاح پیدا کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

Leave a reply