یکم فروری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان

0
7

یکم فروری سےآئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق یکم فروری سےپیٹرول سستادیگرمصنوعات مہنگی ہونےکاامکان ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 9روپے47پیسےفی لیٹرتک مہنگی ہونےکاامکان ہے،مٹی کاتیل 3روپے69 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 6روپے 95 پیسےفی لیٹرتک مہنگاہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ تیارکرلی گئی ہے،اوگرا31جنوری کوورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائےگا،وزیراعظم کی منظوری کےبعدپیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کااعلان کرےگا۔

Leave a reply