دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی:انڈونیشیا،پرتگال میں مختلف حادثات میں 43افراد ہلاک

0
8

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی نے انسانی زندگی متاثر کر دی ہے۔ امریکہ میں شدید برفباری، پرتگال میں طوفان اور انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برفباری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے ۔مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 65ہو گئی، جبکہ لاکھوں افراد شدید سردی اور بجلی کی بندش سے متاثرہوئے جبکہ متعدد شہروں میں برفباری کے باعث پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پرتگال تباہ کن طوفان کرسٹن کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ جہاں طوفانی ہواؤں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی،بین الاقوامی میڈیاکے مطابق طوفان کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ، شہر لیریا میں چار افراد ہلاک ہوئے،طوفان کے باعث 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں، جبکہ اہم شاہراہیں طوفان کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔
ادھر انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں کےسبب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔
انڈونیشئین حکام کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پاسرلانگو گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہو کر سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے

Leave a reply