کم عمرڈرائیورزکی مشکل آسان:حکومت کا جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

0
7

کم عمرڈرائیورزکی بڑی مشکل آسان ہو گئی۔پنجاب حکومت نے صوبے میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔
16سال کی عمر میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کمیٹی نے منظور کر لی۔صوبائی حکومت نے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،16سے 18 سال کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کی تجویز دی گئی ہے ، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی جاری کرے گی۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی کوشش ہے۔روڈ سیفٹی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کیلئے مقررہ شرائط اور نگرانی لازم ہوگی۔

Leave a reply