لاہور:مین ہول میں گرکرماں بیٹی جاں بحق،وزیراعلیٰ کاانتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن کاحکم

0
5

داتادربارکےقریب مین ہول میں گرکرماں بیٹی جاں بحق،واقعہ پروزیراعلیٰ مریم نوازنےانتظامیہ کےخلاف سخت ایکشن لینےکاحکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات کولاہورکےعلاقہ آؤٹ فال روڈ کےقریب ماں اور10ماہ کی ردافاطمہ مین سیوریج لائن میں گرگئی تھیں۔جس پرفوری طور پر ریسکیو 1122پرکال کی گئی ۔ریسکیوٹیمیں چندمنٹ میں جائےحادثہ پرپہنچ گئیں۔
ریسکیوکےطویل آپریشن کےتقریباً6گھنٹےکےبعدخاتون کی لاش آؤٹ فال روڈکےمین سیوریج سےمل گئی، جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی ردا فاطمہ کی لاش آؤٹ فال روڈ کی سیوریج لائن سے ہی ملی ۔جوکےواقعہ سےتقریباً 17گھنٹےبعدملی۔
اُدھر خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا اور واقعے سے متعلق غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔
علاوہ ازیں اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47منٹ پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق 7:30 بجے تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیے اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی کال آئی جس کےبعد ریسکیو اہلکار 4 منٹ میں پہنچ گئے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ خاتون کی ساس کو وہاں شور مچا کر لوگوں کو بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اےنےداتادربارمنصوبےپرکام کرنےوالی پوری ٹیم معطل کردی۔جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹراورسب انجینئر شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اےنے کنٹریکٹرپرفوری مقدمہ درج کرانےکی ہدایت دی۔
داتادربارپروجیکٹ پرکام کرنےوالی نجی کمپنی کوشوکازنوٹس بھی جاری کیاگیا۔

Leave a reply