پمزہسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کامعائنہ:عطاتارڑکی تصدیق

0
8

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےتصدیق کرتےہوئے بتایاکےعمران خان کی آنکھوں کامعائنہ پمزہسپتال میں کیاگیا۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ ڈاکٹروں کی سفارش پرعمران خان کوگزشتہ ہفتےکی رات کوپمزہسپتال لےجایاگیا،بانی کی جانب سےتحریری رضامندی کے بعد کارروائی ہوئی جس کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیاتھا۔جس پر طبی ماہرین نے تجویز کیاتھا کہ معمولی طبی کارروائی کیلئے عمران خان کو پمز ہسپتال لے جانا ضروری ہے۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ طبی کارروائی کے دوران عمران خان صحت مند تھے۔ تمام قیدیوں کو طبی سہولت تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ رولز کے مطابق ہوتا ہے۔

Leave a reply