مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےاچھی،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےاچھی،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں48پیسے کمی کاامکان ہے۔دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی۔
سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے متعلق تھی۔
حکام کے مطابق دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس چلائے گئے۔
سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کے انکریمنٹل پیکج کے باعث قیمتوں میں اضافہ آرہا ہے۔ اس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے ریمارکس دیے کہ پہلے کہا گیا تھا کہ انکریمنٹل پیکج کے باعث مہنگے پلانٹس چلانے پڑیں گے، جبکہ سی پی پی اے نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔















