ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نےپہلےمیچ میں آسٹریلیاکو22رنزسےمات دیدی

0
3

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےآسٹریلیاکو22رنزسےمات دےکرسیریرمیں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی کےپہلےمیچ میں قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاپاکستان نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیاکی ٹیم مقررہ اوورزمیں 8وکٹوں پر146رنزپرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےصاحبزادہ فرحان پہلی گیندپربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلے۔صائم ایوب نےجارحانہ اندازاپنایااور74 کے مجموعی اسکور پر 40 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔پھرکپتان سلمان علی آغا 39بناکرآؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کےمایانازبلےبازبابراعظم 24رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ فخرزمان نے10رنزکی اننگزکھیلی، عثمان خان18سکورفراہم کرسکے،شاداب خان ایک سکورکےمہمان ثابت ہوئےاور شاہین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، جبکہ بارلیٹ اور بیئرڈمین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی اننگز :
پاکستان کے ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیاکی ٹیم زیادہ کھل کر نہیں کھیل سکی ،کینگروزکی جانب سے کیمرون گرین 36 اور بارلیٹ نے 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے2شکارکئےجبکہ ابراراحمدنے بھی2 کھلاڑیوں کوپویلین کی ر اہ دکھائی۔ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گرین شرٹس کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے تھے جبکہ 3 کھلاڑی نے ڈیبیو کیا جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ:
صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان،(کپتان)سلمان آغاپلینگ الیون میں شامل جبکہ فخرزمان، بابراعظم،عثمان خان،شاداب خان ٹیم میں شامل اورمحمدنواز،شاہین آفریدی،سلمان مرزااورابراراحمدبھی ٹیم کاحصہ تھے۔

Leave a reply