پاکستانی طلبا کیلئے اٹلی میں مفت سکالرشپس کا موقع

0
25

پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، اٹلی نے مفت سکالر شپس کا اعلان کر دیا ۔
یورپ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبا اب اٹلی کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون (MAECI) کی جانب سے تعلیمی سال 2026–27 کے لیے دی جانیوالی سکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ سکالرشپس اٹلی کی منتاز یونیورسٹیز میں مکمل مالی معاونت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
اٹلی نے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور اطالوی زبان و ثقافت کے مطالعے کی حمایت کے لیے MAECI اسکالرشپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کامیاب امیدوار یونیورسٹی آف بولونیا، ساپینزا یونیورسٹی آف روم اور پولی ٹیکنیکو دی میلان جیسی معروف جامعات میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔تعلیمی سال 2026–27 کے لیے درخواستوں کی متوقع آخری تاریخ جون 2026 کے وسط تک ہے۔
MAECI سکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے اٹلی میں عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، جہاں انہیں جامع مالی معاونت کے ساتھ تعلیمی سفر کا آغاز کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Leave a reply