آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟اہم پیشگوئی

آج ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے ،جہاں بارش اور ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔،اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔















