ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نےآسٹریلیاکوشکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

0
9

تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےاورآخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیاکو 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کرشاہینوں نے کینگروزکیخلاف 7سال بعدٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کلین سوئپ کرلیا۔
لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےتیسرےاورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم9وکٹوں کےنقصان 96رنزپرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی جانب سےفخرزمان 10رنزکےمہمان ثابت ہوئےجبکہ صائم ایوب نے 50رنزکی شانداراننگزکھیلی،کپتان سلمان علی آغا5اسکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔
آسٹریلیاکی جانب سے بین وارشوس نے 2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس 23 رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمدنوازنےشانداربولنگ کی انہوں نے 18رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔

Leave a reply