سندھ حکومت کا 5 فروری کشمیر ڈے پرعام عام تعطیل کا اعلان

0
12

سندھ حکومت نے 5 فروری کو’’یومِ یکجہتی کشمیر‘‘کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سندھ حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکزاور دفاتر5فروری کو’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کےموقع پر بند رہیں گے۔
پانچ فروری کو صبح 10 بجے کشمیری شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہےکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4 فروری (شبِ برات) اور 5 فروری (یومِ کشمیر) کی مناسبت سے مسلسل دو روز کی چھٹیاں ہوں گی۔

Leave a reply