دہشت گردوں کوکسی صورت راستہ نہیں ملناچاہیے،راناثنااللہ

0
9

وزیراعظم کےسیاسی مشیرراناثنااللہ نےکہاہےکہ دہشت گردوں کوکسی صورت راستہ نہیں ملناچاہیے۔
وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کااپنےبیان میں کہناتھاکہ صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت کی ذمہ داری ہےمعاملات بہتراندازسےلیکرچلیں،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوویلکم کیا،سہیل آفریدی کو باورکرایاگیاکہ آپ کاسیاسی موقف اپنی جگہ ہے،انکی پارٹی کاجوبھی موقف ہےاس پرسہیل آفریدی قائم رہیں لیکن آئینی ذمہ داریاں بھی نبھانی ہیں،کےپی میں آپریشن کےحوالےسے باور کرایاگیایہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردوں کوکسی صورت راستہ نہیں ملناچاہیے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسزآپریشن کررہی ہیں،دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،سہیل آفریدی نےکہاوہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔،ان معاملات پروزیراعلیٰ کےپی کامثبت ردعمل سامنےآیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےمتعدداقدامات سےآگاہ کیا،سی ٹی ڈی کی فنڈنگ میں اضافےپربھی بات ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی نےدہشت گردی کےخلاف کارروائیوں میں سپورٹ کی تقین دہانی کرائی ۔
راناثنااللہ کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کےپی نےیقین دہانی کرائی کہ آئینی وقانونی کرداراداکریں گے،سہیل آفریدی کےساتھ سیاسی موقف پرکوئی بات نہیں ہوئی،بھارت اورافغانستان میں کچھ عناصرپاکستان کےوجودکوتسلیم نہیں کرتے،دہشت گردبھارت اورافغانستان کےآلٰہ کارہیں،دہشت گردکےپی اوربلوچستان میں کارروائیاں کررہےہیں،پاکستان کونقصان پہنچانےکیلئےدہشت گردی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Leave a reply