بہار کی آمد آمد:کہیں بارش، کہیں دھوپ، کہیں برفباری کی پیشگوئی

0
16

کہیں بارش، کہیں دھوپ، کہیں برفباری،ملک بھر میں موسم کے مختلف رنگ بکھر گئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ِ بہار کی آمد کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور ہلکی بارش سے موسم مزید سرد،جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند اور دوپہر میں دھوپ چمکنے سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بہار کی آمد آمد ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شہر قائدکراچی میں تیز دھوپ کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، جبکہ آج سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران کم سے درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اگلے کئی روز کے دوران روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کراچی میں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

Leave a reply