معاہدے کی بنیادی شرط ،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔
ؒ فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی ہے اور معاہدہ ممکن ہے، تاہم اس کے لیے درست پوزیشن میں آنا ضروری ہوگا۔ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا معاہدے کی بنیادی شرط یہی ہے کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
ٹرمپ نےمزید کہا کہ ایران سےمذاکرات اچھےرہے،ایران نےڈیل نہ کی تو اس کےسنگین نتائج ہوسکتے ہیں،ایران سے متعلق آج کچھ نتائج سامنے آ جائیں گے۔ایران کےپاس جوہری ہتھیارنہیں ہونےچاہئیں۔
امریکی صدرنےکہاکہ یوکرین کےساتھ بھی اچھی بات چیت ہوئی ،ایران کے ساتھ اگلےہفتےدوبارہ مذاکرات ہوں گے،امریکی معیشت ترقی کررہی ہے، مہنگائی میں کمی کی ،ایک سال میں امریکامیں 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ،ہمارابڑابحری بیڑاجلدمشرق وسطیٰ پہنچ جائےگا۔















