ہالی وڈ فلم’’ پراجیکٹ ہیل میری ‘‘عید الفطر پر پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی

ہالی وڈ فلم’’ پراجیکٹ ہیل میری ‘‘دنیا کے بیشترممالک کےسینماؤں گھروں میں ریلیز، ہالی وڈ کی یہ شاہکار فلم عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر پاکستانی سینما گھروں کی بھی زینت بنے گی۔
اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں ، جوپاکستان میں ہالی وڈ فلمیں ریلیز کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اسے معروف پاکستانی ڈسٹری بیوٹر خالق چوہدری کے بیٹے حماد چوہدری نے پندرہ سال پہلے بنایا تھا۔
ہالی وڈ فلم ’’ پراجیکٹ ہیل میری ‘‘ سسپنس سے بھرپور ہے اور اس کو امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔















