گوگل کروم میں 3 بہترین اے آئی فیچرز صارفین کیلئے متعارف

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری،گوگل کروم میں 3 بہترین فیچرز صارفین کیلئے متعارف،آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیشرفت کے بعد اسے ویب براؤزرز میں شامل کرنے کا عمل بھی تیز ہوگیا۔یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اپنے کروم براؤزر میں چند نئے بہتر فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
گوگل کروم میں متعارف کرائےگئےفیچرمیں سے ایک فیچر سپلٹ ویو، دوسرا پی ڈی ایف اینوٹیشنز اور تیسرا سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے۔یوں تو ان فیچرز میں براہ راست اے آئی پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی، مگر گوگل پہلے ہی جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو کروم کا حصہ بنا چکا ہے۔اوپن اے آئی اور پریپلیکسٹی جیسی کمپنیوں کی جانب سے ایجنٹک براؤزر متعارف کروائے جاچکے ہیں اور گوگل کی جانب سے ان کا مقابلہ کروم کو زیادہ بہتر فیچرز سے لیس کرکے کیا جا رہا ہے۔
ان میں سے پہلا فیچر سپلٹ ویو صارفین کیلئے کروم میں ملٹی ٹاسکنگ کو آسان بنا دے گا۔اس فیچر سے صارفین ایک ٹیب میں 2 پیجز کو ایک ساتھ کھول سکیں گے یا ایک جانب ویڈیو دیکھتے ہوئے دوسری پیج میں اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔دوسرا فیچر پی ڈی ایف اینوٹیشنز ہے، جس سے صارفین کسی پی ڈی ایف فائل میں نوٹس ایڈ کرسکتے ہیں یا براؤزر میں ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرسکتے ہیں،یعنی اب صارفین کو پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بلکہ وہ کروم کے اندر ہی کام کرسکیں گے۔تیسرا فیچر سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے، جس سے صارفین کسی بھی پی ڈی ایف فائل کو کمپیوٹر کی بجائے براہ راست گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں سیو کرسکیں گے۔















