ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آئی سی سی نےپہلاسیمی فائنل ری شیڈول کردیا

0
6

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کاپہلاسیمی فائنل ری شیڈول کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرےیانہیں،اگرسری لنکاسیمی فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگیاتوپہلاسیمی فائنل کولمبومیں کھیلاجائےگاچاہےمدمقابل بھارتی ٹیم ہویاپھرکوئی اورٹیم ہو۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق میگاایونٹ کاپہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کوسری لنکاکےشہر کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔ اگر گرین شرٹ سیمی فائنل میں جگہ بنانےناکام ہوجاتی ہےلیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔
اعلامیےمیں واضح میں کیاگیاکہ اگرپاکستان اورسری لنکادونوں ٹیمیں ایونٹ کےسیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی توپھر تو سیمی فائنل ون بھارتی شہرکولکتہ جبکہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
اعلامیےمیں بتایاگیاکہ بھارتی ٹیم اگرٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوتی ہےتوپھروہ ممبئی میں کھیلے گی، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔

Leave a reply