ایندھن کی قلت : تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

ایندھن کی قلت کا خدشہ، تعلیمی ادارے آج سے31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ ، بلوچستان اورپنجاب کے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ آئے گا ، جبکہ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 31 مارچ تک بند رہیں گی ، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،نیز تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
خیبر پختونخوا میں بھی ورچوئل کلاسز کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔حکومتی وسرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز ہوں گی ۔اس کے علاوہ تمام سرکاری ونجی آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں اتحاد اور صبر سے مقابلہ کرنا ہوگا، جبکہ قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔















