حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ، سکیورٹی ہائی الرٹ

0
20

حضر ت علیؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر میں جلوس برآمد ہورہےہیں ،جس کی وجہ سے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق حضرت علیؓ کایومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،جس کی مناسبت سےملک کےتمام چھوٹےبڑے شہروں میں جلوس برآمدکیےجارہےہیں۔
شہرقائدکراچی کےعلاقےصدرکی مختلف سڑکوں اورگلیوں کو سیکیورٹی کےلئےکنٹینرر لگا کر بندکردیا گیا۔ مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی ، جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
اُدھرپنجاب کےشہرراولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم شہادت حضرت علیؓ کےموقع پر سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کاحکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے یوم شہادت حضرت علیؓ کےموقع تمام جلوس و مجالس کے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت دی، پولیس افسران کو جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے مساجد میں معتکفین کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔

Leave a reply