نومئی احتجاج کیس:اعظم سواتی ،جمشیدچیمہ اورمسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 3اپریل تک توسیع

نومئی احتجاج کیس میں عدالت نےپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ،جمشیدچیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 3اپریل تک توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نومئی جلاؤگھیراؤکیس کی سماعت کی، اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
بعدازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ ملزمان کیخلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں۔














