میں اور آیت اللہ مل کرآبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر سکتے ہیں، ٹرمپ

0
103

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اور آیت اللہ آبنائے ہرمز پر مشترکہ کنٹرول قائم کرسکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد توانائی کی ترسیل کے لیے اہم اس آبی گزرگاہ کو مشترکہ طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ کنٹرول یا تو ان کے ذریعے اکیلے بھی ممکن ہے یا پھر ان کے اور ایران کے آیت اللہ کے درمیان مشترکہ طور پر بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات سے متعلق بات چیت بھی سامنے آ رہی ہے۔

Leave a reply