ایران کاجنگ میں اب تک2121 امریکی اوراسرائیلی فوجی ہلاک کرنےکادعویٰ

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 ہزار زخمی کرچکےہیں، اس کے علاوہ 1321 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لڑائی کے دوران 17 امریکی فوجی اڈے تباہ کیے گئے، جبکہ امریکی فوج کا ہوٹلوں میں پناہ لینا ذلت آمیز پسپائی کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی نے اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ایران اپنے مطالبات کی تکمیل تک امریکا کو پیچھے ہٹنے نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج کےترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلز میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہوں گے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی گذرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔















