وزیراعلیٰ مریم نوازکا 28مارچ کوصوبےمیں ارتھ آورمنانےکااعلان

0
15

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے28مارچ کوصوبےبھرمیں ارتھ آورمنانےکااعلان کردیا۔
ان کے مطابق 28 مارچ کی رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک پنجاب بھر میں غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی نسل کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، جبکہ ارتھ آور کا بنیادی مقصد توانائی کے مؤثر استعمال سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس مہم کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب بھر میں اس مہم کی نگرانی کریں گی۔
مریم نواز  نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply