ایران جنگ میں غلط اطلاعات فراہم کرنےپراسرائیلی وزیراعظم اورسربراہ موسادمیں اختلافات

0
9

ایران جنگ کےبارےمیں غلط اطلاعات دینےپر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ گزشتہ ایک ہفتے سے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں ہونے والی اہم اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے۔ عبرانی ذرائع کے حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کی بنیادی وجہ وہ الزامات ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نے موساد سربراہ پر عائد کیے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا کہ موساد کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت کو ایران کی فوجی صلاحیتوں اور وہاں کی سیاسی و سماجی صورتحال سے متعلق غلط معلومات فراہم کرکے گمراہ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان مبینہ غلط معلومات کی بنیاد پر ایران کے خلاف جنگ کا آغاز ہوا، جس کے نتائج غیر یقینی بتائے جا رہے ہیں، جبکہ ممکنہ شکست کی صورت میں یہ صورتحال اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ دوسری جانب موساد کے موقف کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو درست اور حقائق پر مبنی رپورٹس فراہم کی گئیں، تاہم نیتن یاہو نے اپنی صوابدید پر جنگ شروع کی اور کسی ناکامی کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

Leave a reply