ایران کی نیوی کمانڈرعلی رضاتنگسری کی شہادت کی تصدیق

0
7

ایران نےاسرائیل حملےمیں نیوی کمانڈرعلی رضاتنگسری کی شہادت کی تصدیق کردی۔
پاسداران انقلاب ایران نے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسری کی شہادت کی تصدیق کر دی، اسرائیلی حملوں میں شدید چوٹوں کے باعث علی رضا تنگسری شہید ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع نے علی رضا تنگسری کو ہدف بنانے کا دعوی کیا تھا۔
جنگ کےآغازسےلےکراب تک امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی،جن میں 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ جنگ کے آغاز سے ایرانی حملوں میں اب تک 6 ہزار 8 اسرائیلی زخمی ہوئے، ایرانی میزائل حملوں میں 121 افراد کو شدید چوٹیں آئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 232 افراد زخمی ہوئے، اسرائیل پر ایرانی حملوں میں اب تک 20 سے زائد صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply